حیدرآبادپاکستان محافظ آرگنائزیشن کے چئیرمین پیر میاں زبیر نے کہاکہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت

حیدرآباد
پاکستان محافظ آرگنائزیشن کے چئیرمین پیر میاں زبیر نے کہاکہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت اور بہترین حکمت عملی نے ایران امریکہ کے درمیان ایٹمی جنگ کے خطرے کو امن میں بدل دیا یہ بات دنیا پر ثابت ہوگئ ہے کہ جس ملک کی فوج مضبوط ہو وہ اپنی قوم کے ساتھ ملکر سپر طاقت کو بھی شکست سے دو چار کرسکتی ہے وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پر سندھ کے صدر سید آصف شاہ جیلانی حیدرآباد کے ڈویژنل صدر سید طاہر شاہ یوتھ کے صدر علی محمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے پیر میاں زبیر نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اور ہمیں افواج پاکستان کی بہادری شجاعت پر فخر ہے قوم اور ہمارے نوجوان ہمیشہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ہمیں اپنے جوانوں پر ناز ہے افواج پاکستان کے خلاف باتیں کرنے والوں کے حلق سے زبانیں کھینچ لیں گے پیر میاں زبیر نے کہاکہ ایک سال قبل پاکستان محافظ آرگنائزیشن بنانے کا مقصد ملک سے محبت کو فروغ دینا نوجوانوں کے دلوں پاکستان اور افواج پاکستان کے لئیے محبت کا جذبہ بیدار کرنا معاشرتی برائیوں کی نشان دہی آپس میں بھائ چارگی اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ہم اس کے لئیے گراس روٹ لیول پر کام کررہے ہیں اور ملک بھر میں آرگنائزیشن کے پروگرامز کروائے جارہے ہیں پیر میاں زبیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک اور افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کے منفی پروپیگنڈہ کا شکار نہ بنیں بلکہ پاکستان محافظ آرگنائزیشن میں شامل ہوکر افواج پاکستان کے ہاتھ مضبوط کریں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ازلی دشمن بھارت کی سانسیں بند کرنے پر ڈی جی آئ ایس پی آر کے جراتمندانہ کردار کی تعریف کی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *