شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ہلاک، ایک گرفتار

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ لیاقت آباد کی حدود فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، دو موبائل فون اور دو 125 سی سی موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
ملزمان کے دو ساتھی، ایک مرد اور ایک خاتون، فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے، جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *