ایسٹ زون، انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی مختلف کارروائیاں

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ایک مغویہ/گمشدہ خاتون کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا، جبکہ ایک مقدمے میں شناخت پریڈ بھی کامیابی سے مکمل ہوئی۔

– شاہ لطیف ٹاؤن: ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار 4 ملزمان کی نشاندہی پر چھینی گئی رقم میں سے مزید 10 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ ایک اور کارروائی میں مغویہ/گمشدہ سمیہ کو بازیاب کر لیا گیا۔

– بن قاسم: مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد صالح گرفتار۔

– اسٹیل ٹاؤن: دو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان افتخار شاہ اور پیار علی گرفتار۔

– شناخت پریڈ: شاہ لطیف ٹاؤن کے مقدمے میں گرفتار ملزم علی گل کو مجاز عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران مدعی نے شناخت کر لیا۔


ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *