تھانہ ناظم آباد پولیس کا پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ناظم آباد پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان گجر نالہ کچرا روڈ پر پولیس مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عامر ولد عبدالرحیم کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ 2 زندہ راؤنڈ اور چھینا گیا لیڈیز پرس برآمد ہوا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *