نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں، کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار

کراچی؛( رپورٹ محمد حسین سومرو) نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں، کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار ایس ایس پی ملیر کی ہدایات اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع ملیر پولیس نے غیر قانونی رہائش اور سندھ ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ شرافی گوٹھ پولیس نے محمد سٹی میں کارروائی کے دوران شیر زمان ولد دلبر خان اور رفعت علی ولد نیاز الدین کو بغیر رجسٹرڈ کرایہ نامے کے رہائش پذیر ہونے پر گرفتار کیا، جبکہ تھانہ قائدآباد پولیس نے مسلم آباد کالونی، لانڈھی میں مکان مالک اسداللہ ولد عظیم خان کو کرایہ نامہ پیش نہ کرنے پر گرفتار کر لیا۔
تمام ملزمان کے خلاف سندھ ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ضلع ملیر پولیس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *