تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، چھالیہ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر راشد منہاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کی بوتلوں کی آڑ میں چھپائی گئی 120 کلوگرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کر لی۔
کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائیور امان اللہ ولد گل زمان، سکنہ باجوڑ، کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ٹرک نمبر JY-9920، نقد رقم اور موبائل فون بھی برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم، برآمد شدہ اسمگل شدہ چھالیہ اور دیگر ضبط شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *