
کراچی: رپورٹ محمد حسین سومرو: پریڈی پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے عادی اسٹریٹ کرمنل رفیع اللہ ولد منگل خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور 3 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ ملزم اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔
ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔