
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ سعود آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان غلام فاروق اور علی کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کرنے کی نیت سے ان کی تاک میں تھے۔
پولیس نے اردو نگر قبرستان کے قریب کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک پستول اور 9 راؤنڈ برآمد کر لیے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔