تھانہ ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، ریپیٹ آفینڈر اور اشتہاری ملزم گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ملیر کینٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ریپیٹ آفینڈر اور ایک اشتہاری ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان عابل ولد آصف (اشتہاری ملزم) اور رضا غفور کے قبضے سے ایک مسروقہ Infinix Hot 9 موبائل فون اور ایک نقلی پستول برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والا موبائل تھانہ ملیر کینٹ کے ڈکیتی کے مقدمے میں مسروقہ تھا۔
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *