
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ضلع ویسٹ کے تھانہ اورنگی ٹاؤن، سیکٹر 13-F میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم سبیل ولد محمد سلیم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔