حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
*چیک پوسٹ نسیم نگر*
انچارچ انسپیکٹر بینظیر جمالی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
نسیم نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سحرش نگر پھاٹک گرڈ اسٹیشن روڈ کے قریب سے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان مقدمہ کرائم نمبر 366/2026 زیر دفعہ 353,324,34 تعزیرات پاکستان میں پولیس کو مطلوب تھے
گرفتار ملزم ریاض حسین سہاگ کے قبضے سے 1 عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 369/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان بنام ظفر سمو اور شہزاد شورو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 200 عدد گٹکے ساشے برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 250/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سٹی*
ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
سٹی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش بنام مہروز علی یوسفزئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 125/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ اے سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر منیر احمد عباسی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بنام فواد غنی صدیقی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 عدد شراب کی بوتلیں اور 7 عدد بئیر ٹن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 332/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا