وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل ہیڈ کا بی آئی ایس پی زونل آفس اور رجسٹریشن سینٹر حیدرآباد کا معائنہ

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل ہیڈ کا بی آئی ایس پی زونل آفس اور رجسٹریشن سینٹر حیدرآباد کا معائنہ

حیدرآباد،

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس حیدرآباد کے سینئر ایڈوائزر و ریجنل ہیڈ، جناب غلام رسول اپن نے آج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے زونل آفس حیدرآباد اور اس کے رجسٹریشن سینٹر کا معائنہ کیا۔

اس دورے کا مقصد بی آئی ایس پی کے دفتر اور رجسٹریشن سینٹر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا، عام شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کرنا، رجسٹریشن کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقہ کار کا جائزہ لینا اور مستحقین و درخواست گزاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ کرنا تھا۔

جناب غلام رسول اپن کے ہمراہ جناب منیر عباسی، اسسٹنٹ رجسٹرار/امپلیمنٹیشن آفیسر اور جناب عفان علی، ڈی پی اے و میڈیا فوکل پرسن ، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس حیدرآباد بھی موجود تھے۔

بی آئی ایس پی زونل آفس حیدرآباد پہنچنے پر جناب فیض علی اعوان، زونل انچارج بی آئی ایس پی حیدرآباد نے ریجنل ہیڈ کا استقبال کیا اور انہیں دفتر کے مجموعی انتظامی و عملی امور، رجسٹریشن کے طریقہ کار، عوامی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات اور مستحقین کو خدمات کی فراہمی میں درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران ریجنل ہیڈ نے بی آئی ایس پی زونل آفس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور بعد ازاں رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے وہاں جاری رجسٹریشن اور تصدیقی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں، بالخصوص خواتین، بزرگ افراد اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور ان کی رجسٹریشن و متعلقہ خدمات کے حصول کے لیے کیے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

ریجنل ہیڈ نے عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت، مؤثریت، آسان رسائی اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر سے رجوع کرنے والے شہریوں کے ساتھ شائستگی، احترام اور حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے اور انہیں غیر ضروری مشکلات اور تاخیر سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *