فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی گرفتار، ساتھی فرار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے لیاری ندی پل، سہراب گوٹھ شاہراہِ پاکستان بلاک 21 کے قریب مقابلے کے بعد سبطین علی ولد مرید حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے مجرمانہ ریکارڈ اور فرار ساتھی کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *