
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر مختلف کارروائیوں کے دوران تھانہ قائد آباد پولیس نے مغویہ مسرت زوجہ شاہ زمان کو بازیاب کر لیا۔
تھانہ میمن گوٹھ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم شکیل احمد کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر 30 بور پستول، میگزین اور دو زندہ راؤنڈ برآمد کیے، جبکہ ایک اور کارروائی میں دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب ملزم فیاض کو گرفتار کیا۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے قتل کے مقدمے میں مفرور ملزمان ساجد اور محمد واجد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔