بوٹ بیسن پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزم سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) بوٹ بیسن پولیس نے چائنہ پورٹ کے قریب دورانِ گشت موٹر سائیکل سوار مشتبہ ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت آصف قریشی ولد منور کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، ایمونیشن اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *