
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی کی حدود سیکٹر 11-I میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جو اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے 9mm پستول جبکہ موقع سے ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ بلٹ پروف ویسٹ کے باعث پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
ہلاک ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، جبکہ اس کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔