
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ درخشاں پولیس نے سی ویو سروس روڈ کراس، بخاری فیز-VI، ڈیفنس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے IR میں درج ملزم علی نواز عرف علی ولد شاہنواز کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے 55 گرام آئس اور 7 گرام کوکین بمعہ ڈبہ برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے مبینہ طور پر ڈیفنس اور کلفٹن میں آئس و کوکین فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔