
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ عزیز بھٹی پولیس کا یونیورسٹی روڈ کے قریب ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد۔
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد عیسیٰ بھی پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ پولیس اہلکار اور زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔