
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق تھانہ پاکستان بازار پولیس کا سیکٹر 16 میں مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان حمزہ ولد ہارون، جان شیر ولد ممتاز، نعمان عرف جبا اور جلیل عرف ٹی ٹی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال 2 موٹرسائیکلیں بھی پولیس نے قبضے میں لے لیں۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش اور کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔