
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ لیاقت آباد پولیس کا سروس روڈ، نزد تین ہٹی پل، لیاقت آباد کے قریب مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک نامعلوم ملزم ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
ہلاک ملزم کی شناخت تلاش ڈیوائس کے ذریعے کی جا رہی ہے، جبکہ لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 2 راؤنڈز، 1,200 روپے نقد، 3 موبائل فونز اور ایک یونیک 70 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
برآمد شدہ اسلحہ و دیگر سامان قبضے میں لے کر قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔