سمن آباد پولیس کا مسلح ملزمان سے فائرنگ سخت تبادلہ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) سمن آباد پولیس کا بلاک 20، ایف بی ایریا مین روڈ، فائر اسٹیشن کے قریب مسلح ملزمان سے زبردست مقابلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم رفیق احمد ولد امیر بخش زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 03 زندہ راؤنڈز، گوگل پکسل موبائل فون اور ملزمان کے زیرِ استعمال یونیک 70 سی سی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *