
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) سہراب گوٹھ پولیس اور شاہین فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سے ملزم جمیل ولد وزیر گل گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد۔ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ ملزم اس سے قبل بھی موٹر سائیکل لفٹنگ کے مقدمے میں تھانہ گلستانِ جوہر سے گرفتار ہوچکا ہے۔