
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) نیو کراچی پولیس نے سیکٹر 11-I حافظ جی مزار کے قریب دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ٹانگ میں زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شاہد ولد محمد مجاہد کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 30 غیر قانونی 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ڈنڈا، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا۔ ملزم کے زخمی ساتھی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمے کے اندراج سمیت مزید تفتیش جاری ہے۔