گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو 800 گرام چرس برآمد

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) گڈاپ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین سپر ہائی وے، کراچی تا حیدرآباد، ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سلطان کمال ولد بخت زمان اور فرحان اللہ ولد کریم اللہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی کوچ بس نمبر MNS-3055 بھی ضبط کر لی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 744/2026 بجرم دفعہ 9(i)-3/C، نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *