ٹریفک مینجمنٹ بورڈ، دیالداس کلب، سینئر سٹیزنز آرگنائزیشن اور معروف تاجر وں کی حیدرآباد چیمبر آمد، حیدرآباد چیمبرکے نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی و دیگر عہدیداران کو مبارکباد

ٹریفک مینجمنٹ بورڈ، دیالداس کلب، سینئر سٹیزنز آرگنائزیشن اور معروف تاجر وں کی حیدرآباد چیمبر آمد، حیدرآباد چیمبرکے نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی و دیگر عہدیداران کو مبارکباد

حیدرآباد ( ) ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ (DTMB) حیدرآباد کے اعزازی سیکریٹری جاوید اقبال نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی، سینئر نائب صدر محمد فہد میاں، نائب صدر عرفان عاربیانی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔علاوہ ازیں، دیالداس کلب کے وفد نے بھی چیمبر کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈاکٹر شاہد جونیجو، عبد الحمید ماٹلی، شاہد محمود، یوسف دادا اور سہیل عاصم شامل تھے۔ سینئر سٹیزنز آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر شاہد خانزادہ کی قیادت میں وفد نے بھی چیمبر سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ وفد میں ڈاکٹر عثمان ہارون، انجینئر طاہر خانزادہ، محمد طاہر اور ممبر مینجنگ کمیٹی بھی شامل تھے۔اس کے ساتھ حیدرآباد کی معروف کاروباری شخصیات عمر حیات نورانی، ندیم محمد یعقوب، ریحان قریشی نے بھی چیمبر کا دورہ کیا اور نو منتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ حیدرآباد کے اعزازی سیکریٹری جاوید اقبال نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی، پارکنگ کے نظام میں بہتری اور تجارتی مراکز میں آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے متعلقہ اداروں اور تاجر برادری کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شہری ٹریفک کے مسائل پر مشترکہ توجہ اور مربوط اقدامات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔صدر چیمبر ندیم احمد صدیقی نے تمام معزز مہمانوں کی آمد اور مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ہے کہ شہر حیدرآباد کی تمام تاجر تنظیموں اور سماجی آرگنائزیشن کو حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے تاکہ اورکاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے اس پلیٹ فارم سے بھرپور انداز آواز اٹھائی جاسکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *