سابق صدر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن حیدرآباد، جیم خانہ اور معروف تاجروں کی حیدرآباد چیمبر آمد

سابق صدر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن حیدرآباد، جیم خانہ اور معروف تاجروں کی حیدرآباد چیمبر آمد،
حیدرآباد چیمبرکے نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی و دیگر عہدیداران کو مبارکباد
حیدرآباد ( ) سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اشرت لوہار نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی، سینئر نائب صدر محمد فہد میاں، نائب صدر عرفان عاربیانی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ ان کے ہمراہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآبادکے کوآرڈینیٹر سہیل میمن بھی موجود تھے۔اس موقع پر اشرت لوہار نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور قانونی و انتظامی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔علاوہ ازیں، حیدرآباد جیم خانہ کے ذوالفقار یوسفانی نے بھی چیمبر سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح معروف کاروباری شخصیات میاں عبید فاروق اور وشنو مل نے بھی چیمبر کا دورہ کیا اور نئی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔صدر چیمبر ندیم احمد صدیقی نے معزز مہمانوں کی آمد اور مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کی اولین ترجیح تاجر برادری کے مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکومتی اداروں تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر قانونی، تجارتی اور سماجی حلقوں کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنا کر حیدرآباد میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *