ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ضلع حیدرآباد کے فلیگ شپ منصوبے کے متعلق اجلاس کی صدارت کی

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ضلع حیدرآباد کے فلیگ شپ منصوبے کے متعلق اجلاس کی صدارت کی
حیدرآباد ( ) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے ضلع حیدرآباد کے فلیگ شپ منصوبے کی پیش رفت اور عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ افسران سے آج اپنے دفتر ڈی سی کامپلیکس حیدرآباد میں ایک اجلاس منعقد کیا – اجلاس میں منصوبے سے منسلک مختلف معاملات پر تفصیلی غور و خوص کیاگیا- اس موقع پر یو ٹرن کی تعمیراور ٹریک کے انتظامات کو بہتر بنانے، عملے کی تعیناتی،، سائن بورڈلگانے اور عوام کو دیگر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پرزور دیاگیا – ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ٹریفک سے وابستہ مسائل کو حل کرنے، منصوبے پر موثر عملدرآمد، بروقت تکمیل اور متعلقہ محکموں کے باہمی روابط کو یقینی بنانے کی ہدایت کی – اجلاس میں سی ای او واسا حیدرآباد طفیل ابڑو، ، ایس پی ٹریفک زین، ضلعی آفیسر پروجیکٹ اینڈ ڈولپمنٹ سہل اشرف ، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ قاسم آبادحتف سیال، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ لطیف آبادسعود بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے –

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *