
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ پیرآباد کے علاقے مگسی محلہ میں پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 مسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت طارق ولد نواب اور یوسف ولد محمد سعید کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی برآمد ہوئی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔