
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صبا سینما چورنگی، سیکٹر 6-B، نیو کراچی کے قریب مشتبہ موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عادل ولد حبیب کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک موبائل فون، نقد رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔