
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن کی زیرنگرانی ایس ایچ او مومن آباد، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے انجام دیا۔
آپریشن کا مقصد امن و امان کا قیام، عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ہے۔