پاپوش نگر پولیس کی کامیاب کارروائی، دورانِ ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم واردات کے صرف 4 گھنٹے کے اندر گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) پاپوش نگر پولیس کی کامیاب کارروائی، دورانِ ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم واردات کے صرف 4 گھنٹے کے اندر گرفتار، دو مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پاپوش نگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارباب ولد غلام شبیر کو گرفتار کرلیا، جس نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق واردات 25 نومبر کو تنویر شہید پارک کے قریب پیش آئی۔ گرفتار ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جس کے خلاف تھانہ گلبہار اور پاپوش نگر میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *