حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار, سرقہ شدہ موٹر سائیکل، ممنوعہ شیشہ حقہ، مضر صحت فلیور، شراب کی بوتلیں اور چرس، برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات کے مطابق حیدرآباد پولیس کا منشیات سپلائرز و ڈیلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا سلسلہ جاری
*تھانہ پنیاری*
ایس ایچ او انسپیکٹر آغا اسداللہ پٹھان کی بمعہ اسٹاف کارروائیاں
پنیاری پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ثقلین رضا لغاری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 252 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 57/2026 زیر دفعہ 9-1 (3) A کے تحت درج کرلیا
دوسری کارروائی میں ملزم ارشد آرائیں کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 58/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی میں منشیات سپلائر عامر عرف انو آرائیں کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 18 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 59/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو کی بمعہ اسٹاف کارروائی
پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بنام محمد سمیع یوسفزئی اور عبدالمجید رند کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 9 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 81/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر منیر احمد عباسی کی بمعہ اسٹاف کارروائی
مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 111/2026 زیر دفعہ 381A تعزیرات پاکستان میں ملوث ملزم بن امجد علی وگن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے مذکورہ مقدمے میں سرقہ شدہ موٹر سائیکل انجن نمبر 264514 چیچز نمبر 369943 میکر ہنڈا برآمد کرلی ملزم کے قبضے سے مزید 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور 1 عدد ماسٹر چابی برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 112/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ درج کرلیا
ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے انکشافات، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
*تھانہ قاسم آباد*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی کی بمعہ اسٹاف کارروائی
قاسم آباد پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عدیل سولنگی اور محمد عمر خلجی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے غیر ممنوعہ شیشہ و حقے اور مختلف مضر صحت فلیور برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 188/2026 زیر دفعہ اسموکنگ ہیلتھ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مکی شاہ*
ایس ایچ او انسپیکٹر شہزاد قاضی کی بمعہ اسٹاف کارروائی
مکی شاہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بنام عبدالخالد اجمیری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 64/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا .
[15/04, 6:51 pm] Imran Mushtaq Mushtaq: حیدرآباد، ( )، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II حیدرآباد صباء اسرار کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس انکے دفتر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) برائے سماجی و سیاسی امور کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر کی سماجی، سیاسی اور مذہبی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صباء اسرار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے سیاسی، سماجی، اقلیتی امور اور یوتھ انگیجمنٹ کے شعبوں میں مؤثر اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ضلع میں کوئی بڑا حساس مسئلہ درپیش نہیں، جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ این پی وی ای/سی پی وی ای کے تحت مختلف محکموں کو ٹاسک سونپے گئے ہیں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا سکے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ معاشرے میں برداشت، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مساجد، تعلیمی اداروں، میڈیا، کلچر اور کمیونٹی سطح پر آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں، جن میں انتہاپسندی کے خاتمے اور مثبت سوچ کے فروغ پر زور دیا جائے۔ اقلیتی برادریوں کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے اور ان سرگرمیوں کی ماہانہ رپورٹس میڈیا کوریج کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو مثبت سمت دی جائے، جبکہ میڈیا اور کلچرل انفلوئنسرز کے ذریعے امن، برداشت اور عوامی شعور کے پیغامات عام کیے جائیں۔ انہوں نے خواتین کی فعال شرکت کو بھی ناگزیر قرار دیتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ امن و برداشت کے فروغ میں خواتین کے کردار کو یقینی بنایا جائے اور باقاعدگی سے اپنی کارکردگی رپورٹس جمع کروائی جائیں۔
