
کھاریاں (شاہد بیگ سے) سنت پورہ، میں غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن
ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنت پورہ میں تقریباً 700 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
یہ آپریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (ADCR) وقاص صفدر اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون کی قیادت میں کیا گیا، جس میں ریونیو، پیرا (PERA) اور پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
کارروائی کے دوران غیر قانونی قبضہ کو ختم کرتے ہوئے اراضی کو واگزار کر کے محکمہ انہار (ایریگیشن) کے حوالے کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے اور ریاستی رٹ کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
حکام نے واضح کیا کہ گجرات میں غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔
