
حیدرآباد ( رپوٹ عمران مشتاق ) ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی اور ناصر حسین قریشی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ایم کیو ایم عوام کے ساتھ ملکر عوامی مسائل اور ان کے حل کے لئیےاحتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی انہوں نے کہاکہ شہری اداروں کو جان بوجھ کر تباہ و برباد کیا جارہا ہے پیپلز پارٹی حکومت کا نعرہ جمہوریت بہترین انتقام ہے جو اپنے مخالفین سے لیا جارہا ہے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم سیوریج کے مسائل سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں واسا کا نام بدلنے سے کارکردگی بہتر نہیں ہوتی 17 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے فاقہ کشی سے تنگ آکر واسا ملازم محمد حارث ولد عبد الستار نے خود کشی کرلی جس کی ذمہ داری واسا انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ واسا اور ایچ ڈی اے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی گورننگ باڈی میں شہری نمائندوں کی کوئ نمائندگی نہیں ہے تو پھر گورننگ باڈیز میں کون لوگ شامل ہیں ؟ انہوں نے کہاکہ سندھ کے وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں سندھ کے وسائل لوٹنے والوں سے حساب ضرور لیا جائے گا کٹہرے میں لیکر آئیں گے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں نام نہاد قیادت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ڈمی لوگوں کو آگے لایا جارہا ہے حیدرآباد کوئ لاوارث شہر نے اس کے بیٹے ابھی موجود ہیں جو حفاظت کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کی ترقی کا دعوی کرنے والے شہر کو موہن جو دڑو بنانا چاہتے ہیں کمسن بچے کھلے مین ہولز میں گر کر ہلاک ہورہے ہیں تختی مئیر کچھ نہیں کررہے یوسی اور ٹاؤن چئیرمینز ملنے والے فنڈز کو اپنی ذاتی پراپرٹی کا کرایہ تصور کررہے ہیں مئیر بلدیہ کو سواء پانچ ارب روپے فنڈ ملتے ہیں کہاں خرچ ہو رہا ہے ؟ کسی کو علم نہیں ہے حیدرآباد کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا گیا انتظامیہ امن و امان قائم کرنےمیں ناکام دکھائی دیتی ہے شادی بیاہ میں ہوائی فائرنگ سے جانیں ضائع ہو رہی ہیں آتش بازی تیز آواز میں ساؤنڈ بجائے جاتے ہیں سول ہسپتال بھٹائی ہسپتال پریٹ آباد ہسپتال سمیت شہر کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی مشینوں کا خراب ہونا روز کا معمول ہے انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود بلدیہ سے نکالے گئے 260 کنٹریکٹ ملازمین کو جوائننگ نہیں دی جارہی بلکہ بلدیہ واسا اور ایچ ڈی اے کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے نوری آباد پاور پلانٹ اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ذریعے قومی خزانے پر نقب لگائی گئی ہے مقتدر حلقے عدلیہ وفاقی حکومت اس کا فوری نوٹس لیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ واسا ملازمین اور پینشنرز کو فوری ادائیگی کی جائے ایچ ڈی اے ہاؤسنگ اسکیموں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بعد الاٹیز کو فوری قبضہ دیا جائے بلدیہ کے برطرف 260 ملازمین کو ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری عمل کیا جائے پولیس میں بھرتی ہونے والے جوانوں کو 10 ماہ کی تنخواہ فوری ادا کی جائے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے جاوید قریشی ظہیر بھائی اور اشرف بوزئ بھی موجود تھے
