مومن آباد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے الفتح قبرستان کے قریب کارروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں بلال عرف بلا ولد حیدر علی اور حمزہ ولد شاہ محمود شامل ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *