
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ پاپوش نگر کی حدود میں پاپوش نگر قبرستان کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عامر احمد عرف بنگالی ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول برآمد کر لیا گیا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
