
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ درخشاں پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت فیاض ولد دلدار خان اور علی جان ولد فیض محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کو خیابانِ بخاری، نزد مصری شاہ مزار، فیز VI ڈی ایچ اے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل (رجسٹریشن نمبر: KMO-7185) برآمد کر لی گئی۔
برآمد شدہ موٹرسائیکل تھانہ زمان ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 403/2026 بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان کے تحت چوری شدہ ہے۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ پیشہ ور موٹرسائیکل لفٹر ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزمان نے برآمد موٹرسائیکل چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ملزمان کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔
