
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ بلال کالونی کی حدود، ارم گراؤنڈ سروس روڈ، سیکٹر 5D نیو کراچی کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت کجل عرف عبداللہ ولد رحیم بخش اور اسرار ولد انتظار حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کا کرمنل ریکارڈ اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
