
کراچی ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان سرِعام اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ درخشاں میں درج کر لیے گئے ہیں۔
کارروائی تھانہ درخشاں پولیس نے انجام دی۔
