گلشنِ معمار پولیس کی کارروائی، چھالیہ و گٹکا ماوا اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ویسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایم ڈی کٹ، گلشنِ معمار میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نجی کمپنی کے ٹرک کے ذریعے چھالیہ اور گٹکا ماوا کراچی میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
گرفتار ملزمان کے ٹرک سے 15 بوروں میں موجود 150 کلو چھالیہ اور 100 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کر لیا گیا۔
اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ملزمان، ٹرک اور برآمد شدہ چھالیہ و گٹکا ماوا کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں سرور ولد گل محمد اور عبد الحمید ولد عبدالمجید شامل ہیں۔
مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *