
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔
جوہرآباد پولیس: گٹکا/ماوا فروخت کرنے والی خاتون ملزمہ گرفتار، 40 پیکٹ گٹکا اور 600 روپے برآمد۔
نیو کراچی پولیس:
- آئی آر لسٹڈ شراب نوشی میں ملوث ملزم گرفتار، 3 بوتلیں شراب برآمد۔
- دوسری کارروائی میں دو آئی آر لسٹڈ گٹکا/ماوا فروش گرفتار، 60 پیکٹ تیار شدہ گٹکا ماوا برآمد۔
ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس: آئی آر لسٹڈ اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 30 بور پستول، راؤنڈز، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد۔ ملزم سابقہ ڈکیتی مقدمات میں بھی ملوث تھا۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس: آئی آر نامزد منشیات فروش گرفتار، 24 گرام آئس برآمد۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
