کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے احکامات پر غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
کلفٹن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف شیشہ کیفیز پر چھاپے مار کر 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔
کارروائی کے دوران مضرِ صحت اور غیر قانونی شیشہ کیفیز چلانے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
موقع سے شیشہ حقے، مختلف فلیورز اور دیگر سامان برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں آصف علی، یاسر، ذیشان، علی دینو، رحمت اللہ اور محمد مصطفیٰ شامل ہیں۔
مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
