
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کی اور مضر صحت گٹکا/ماوا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ ماری کت 03 ملزمان گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او شاہ لطیف کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن میں گھر کی آڑ میں گٹکا/ماوا تیار کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین، فرمان اور اللہ ڈنو کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 57 کلو چھالیہ (3 بوریاں)، 15 کلو تیار گٹکا/ماوا، ڈیجیٹل کانٹا، کیمیکل اور پیکنگ کا سامان برآمد ہوا۔
ملزمان گھر کے اندر گٹکا/ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
