
لکراچی ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل، ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے زیرِ اہتمام خواتین کو دورانِ ملازمت ہراسانی سے تحفظ سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کی روشنی میں منعقدہ ورکشاپ میں خواتین پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں “Protection Against Harassment of Women at the Workplace Act, 2010” کے تحت خواتین کے تحفظ، شکایات کے اندراج، رپورٹنگ کے مؤثر طریقہ کار، پیشہ ورانہ رویے اور باہمی احترام سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
شرکاء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ اس بات پر زور دیا گیا کہ محفوظ، باوقار اور ہراسانی سے پاک ماحول سندھ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین کے تحفظ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔
