
کراچی ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پیٹرول سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت آصف ولد فرید اور سلمان ولد فضل احمد کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان لوڈنگ گاڑی نمبر LF-0162 کے ذریعے غیر قانونی پیٹرول سپلائی کی کوشش کر رہے تھے۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 200 لیٹر غیر قانونی پیٹرول برآمد ہوا۔
پولیس نے گاڑی اور پیٹرول تحویل میں لے لیا، جبکہ مقدمہ نمبر 73/2026 بجرم دفعات 285/286/34 تعزیراتِ پاکستان تھانہ آرٹلری میدان میں درج کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
