
سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے کمپنی نے معرکہ حق” پر پاک افواج کی شجاعت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک محمد اسلم کچھیلا میونسپل کارپوریشن کی چیف آفیسر زویا بلوچ، ایم او پی محمد حیات،گروپ لیڈر خالد اصغر شیخ،صدر شیخ محمد رضوان،جنرل سیکرٹری عبدالوہاب چوہدری اور دیگر نے کہا کہ جس طرح ہماری پاک افواج نے معرکہٴ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پوری دنیا کو حیران کیا وہ ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اس معرکہ میں پاک فوج کے غیور جوانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کرنے پر مجبور ہو گیا تھا۔ آج ہماری پاک افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کی بدولت دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے اور پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔”مقررین نے کہا کہ پاکستان کی مناسب حکمت عملی سے آج پوری دنیا میں افواج پاکستان کا
کردار قابل ستائش ہے۔عبدالصمد شاہین ،شیخ نعیم طاہر،اشرف قریشی، ڈاکٹرامتیاز خان،چودھری اعجاز،میاں مقصودالحسن،
فرحت شاہ،سید مجاہد بخاری،عبدالغفار بھٹی، جاویدافضل پراچہ،محمد اجمل خان،مدثر پاشا،شیخ وقاص اصغر،ماریہ مغل، چوہدری محمد اصغر،
فاطمہ خان،حمید خان،
محمد سعید،تنویر اور دیگر نے دیگر نے شرکت کر کے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا آخر میں ملک و ملت امت مسلمہ کے لئے دعا کی گئی۔
