وفاقی محتسب صاحب نوید کامران بلوچ کی ہدایت پرسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سرگودھا کے خلاف شکایت کنندہ کو پانچ لاکھ چھ ہزار کی رکی ہوئی رقم ادا کر دی گئی
چک شیخاںوالا تحصیل شاہ پور کی رہائشی بیوہ خاتون مسمات ثمینہ بی بی نے وفاقی محتسب کو ایک درخواست دی کہ ان کے خاوند سلطان علی جو کہ سٹیٹ لائف انشورنس کے پالیسی ہولڈر رہے ، زہریلا سانپ کاٹنے کی وجہ ان کے خاوند کی وفات ہو گئی ۔ سانپ ڈسنے کی وجہ سے ان کا انتقال 09جون 2025 کو ہو گیا وہ سٹیٹ لائف ا کے پانچ لاکھ کےا نشورنس پالیسی ہولڈر تھے اور ان کی پالیسی ایک سال پانچ مہینے کہ ایک حادثاتی موت تھی تو سٹیٹ لائف نے اس کا حادثاتی موت کا کلیم دینے سے انکار کر دیا۔
مذکورہ بیوہ خاتون نے وفاقی محتسب کو اپروچ کیا تاکہ اس کا کلیم مانا جائے وفاقی محتسب سرگودھا کے افسران نے اس کیس کو وفاقی محتسب جناب نوید کامران بلوچ کی ہدایت پر ٹیک اپ کیا اور ان کو تاکید کی کہ وفاقی محتسب کی روشنی میں مذکورہ بیوہ کی اس کا جائز حق ادا کیا جائے۔ براہ ترجیح بنیادوں پر ادارا سے رجوع یا گیا بالاآخر وفاقی محتسب سرگودھا کی کوششیں رنک لائیں اور مذکورہ کو پانچ لاکھ کا چیک مورخہ 14 مئی 2026 کو ادا کردیا گیا اور اس کی باقاعدہ اطلاع وفاقی محتسب سرگودھا کو بھیج دی گئی بیوہ خاتون ثمینہ بی بی بیوہ سلطان علی رہائشی نے وفاقی محتسب جناب نوید کامران بلوچ کو اس کا مسئلہ حل ہونے پر اور معاون ثابت ہونے پر شکر گزاری کی انہوں نے کہا کہ یہ ایسا اداراہ ہے جو لوگوں کو فری اور فوری انصاف مہیا کررہاہے سب سے بڑی بات یہاں شکایت کنندہ کو کوئی وکیل یا نمائند ہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہےاگر کسی کا جائز اور مناسب داوہ ہے تو کسی وفاقی ادارہ کے خلاف وفاقی محتسب سرگودھا سے رابطہ کرسکتا ہےاور اس کی باقاعدہ سماعت کی جاتی ہےاور ان کے حق میں فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ مذکورہ بیوہ نے بروقت اور منصفانہ فیصلہ پر اس ادارہ کا شکریہ ادا کیا۔
