
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) پریڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت علی اکبر ولد اختر اور عبداللہ ولد محمد شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان شہریوں سے موبائل فون چھین کر مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔
چند روز قبل ٹریفک جام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے ایک شہری سے گاڑی میں موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی واردات کی، جس کا مقدمہ تھانہ پریڈی میں درج ہے۔
پریڈی پولیس نے جدید تفتیش اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان نے دورانِ تفتیش سابقہ وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
