
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ پیرآباد کے علاقے پراچہ قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی گرفتار ملزم کی شناخت نوید ولد فضل محمود کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
