
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس آئی یو/سی آئی اے نے منشیات فروشوں اور آن لائن ڈرگ ڈیلرز کے خلاف دو الگ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ آئس اور چرس کی بڑی مقدار برآمد کرلی گئی۔
پہلی کارروائی – آن لائن ڈرگ ڈیلرز کی گرفتاری
ایس آئی یو نے نشتر روڈ، لسبیلہ چوک، نزد نعمان مسجد، تھانہ جمشید کوارٹرز کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالحمید ولد چن محمد اور محمد ریاض ولد وارث خان کے نام سے ہوئی۔
ملزمان آن لائن بکنگ کے ذریعے منشیات فروخت کرتے تھے اور گرفتاری کے وقت ڈلیوری کے لیے جا رہے تھے۔
ان کے قبضے سے 2 کلو 815 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزمان کی سرگرمیوں کا مرکز زیادہ تر ضلع ایسٹ تھا۔
دوسری کارروائی – منشیات فروش گروہ کے خلاف
خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالشکور عرف مدعی (گروہ کا مرکزی سپلائر) اور عثمان عرف پاگل ولد بچو میاں کے نام سے ہوئی۔
ان کے قبضے سے 110 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ملزمان آن لائن اور براہِ راست منشیات فروخت کرتے تھے، اور ان کے زیادہ تر گاہک نوعمر تھے۔
دونوں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
